28 ستمبر 2013 - 20:30

بحرين کے عوام نے ايک بار پھر آل خليفہ حکومت کے خلاف وسيع مظاہرہ کيا ۔

ابنا: خبروں کے مطابق سيکڑوں کي تعداد ميں بحريني شہري جزہرہ سترہ کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے شاہي حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں قومي پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور وہ آل خليفہ حکومت کي برطرفي تک اپني پرامن جد وجہد جاري رکھنے پر تاکید کر رہے تھے۔واضح رہے کہ بحرين ميں فروري دوہزارگيارہ سے آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاري ہيں ۔ اس دوران بحريني حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں نے سيکڑوں بحريني شہريوں کو شہيد اور زخمي کرديا ۔ بحريني سيکورٹي فورس نے اس عرصے ميں سيکڑوں کي تعداد ميں لوگوں کو جيلوں ميں بند کرديا ہے جن ميں ڈاکٹر اور نرسيں بھي شامل ہيں۔

.......

/169